نئی دہلی ،2؍ اگست ،(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) انٹر نیشنل اویکننگ سینٹر کے صدرمجاز مونگیری کودہلی اقلیتی کمیشن کے مسلم ایڈوائزری کمیٹی کا ممبرمیں شامل کرنے پر پر دہلی کے ولی اللہی داراالافتاء آن لائن فتوی وتنظیم مدارس ومکاتب زیر نگرانی اسلامک ریسرچ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے قومی صدر مفتی عبدالواحد قاسمی نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چےئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کے اس قدم کی ستائش کی ہے اور ان کی پہل کاخیرمقدم کیا ہے۔مفتی عبدالواحد قاسمی نے حقوق انسانی کی لڑائی لڑنے والے، سماجی کارکن اور بین الاقوامی ادبیات کے مصنف مجاز مونگیر ی کے ذریعہ گزشتہ اٹھائیس برسوں سے قوم وملت اور ملکی عوام بالخصوص پسماندہ طبقہ،سبھی مذہب کے بے سہارا،غریب،پچھڑے اور بالخصوص ہندوستان کے اقلیتوں کی فلاح وبہودکے لیے کیے جانے والے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بہت ہی قابل تعریف کام کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجاز مونگیری جیسی شخصیت کو ہندوستانی عوام کی طرف سے پارلیمنٹ میں قیادت کرنی چاہئے؛ کیوں کہ مجاز مونگیری نے عظیم ملک ہندوستان کی قومی یکجہتی،ملکی وقار،بھائی چارگی اور ملکی کی خوشحالی میں اپنے سماجی جذبے کے ذریعے ایک اہم کردار پیش کررہے ہیں۔
اس موقع پر مسلم سماج کے نوجوان عالمِ دین،متعدد زبانوں کے ماہر اورملک کی اقلیتوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے اسکالر مفتی آصف اقبال قاسمی نے بھی مجاز مونگیری کو دہلی اقلیتی کمیشن کے مسلم ایڈوائزری کمیٹی میں ممبر بنائے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے اقلیتی کمیشن کے چےئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی میں بسنے والے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے دہلی کے مختلف اضلاع میں جلد سے جلد ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کرائیں؛ تاکہ دہلی کے اقلیتی طبقے کے غریب لڑکے لڑکیوں کو مختلف ووکیشنل ٹریننگ پروگراموں کی مدد سے انھیں روزگار مہیا کرایا جاسکے۔انھوں نے دہلی اقلیتی کمیشن کی موجودہ کارکردگی کی تعریف اور اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کی معاشی وتعلیمی پسماندگی کا حوالے دیتے ہوئے یہ مطالبہ بھی کیا کہ کمیشن غیر سرکاری تنظیموں(NGOs)کے ذریعہ دہلی کے مختلف علاقوں میں ایسے مراکز کے قیام پر غور وخوض کرے جہاں ان بچے وبچیوں کو مختلف مسابقاتی امتحانات کی تیاری کرائی جائے اور ان کے لیے اہم تعلیمی مواد پر مشتمل لائبریری کی سہولیات بھی فراہم کرائی جائے۔